Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزبشریٰ بی بی ،عمران خان سے بھی دو ہاتھ آگے نکلیں: شرجیل میمن

بشریٰ بی بی ،عمران خان سے بھی دو ہاتھ آگے نکلیں: شرجیل میمن

کراچی :وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے منفی سیاست کی، وہ بانیٔ پی ٹی آئی سے بھی دو ہاتھ آگے نکلیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہونے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے عوام کو مروانے کی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو لیے بغیر نہیں جاؤں گی، مگر آپریشن شروع ہوتے ہی بشریٰ بی بی فرار ہو گئیں۔
وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ نے پی ٹی آئی کی لاشوں کی خواہش پوری نہیں ہونے دی، اہم موقع پر احتجاج کی کال دینا اچھی روایت نہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ان کے بچے سکون کی زندگی گزار رہے ہیں اور عوام کے بچوں کو سامنے لاتے ہیں، احتجاج کے دوران رینجرز اہلکار شہید ہوئے، وفاقی حکومت نے صبر سے کام لیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ احتجاج کا مقصد یہ نہیں کہ گن پوائنٹ پر ریاست کو یرغمال بنایا جائے، یہ نہیں ہو سکتا عدالتوں سے ریلیف لینے کے بجائے آپ حکومت کی رٹ کو چیلنج کریں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ہم نے بھی عدالتوں کا سامنا کیا، آپ بھی کریں اور عدالتوں سے ریلیف لے لیں، لانگ مارچ ہم نے بھی کیے لیکن ایک گملا نہیں ٹوٹا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن شروع ہوا تو سب سے پہلے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور فرار ہوئے، کون سے ملک میں پولیس اور رینجرز پر حملہ کیا جاتا ہے، جن لوگوں نے ڈنڈے، بندوق، پتھر اٹھائے ہوئے تھے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افغانی شہری دھرنے میں موجود تھے، کون سے ملک میں غیر ملکیوں کو دھرنے میں استعمال کیا جاتا ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ پڑھ لیں پی ٹی آئی کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ ہوئی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ احتجاج میں خیبر پختون خوا حکومت کی مشینری استعمال ہوئی، پی ٹی آئی لاشوں کی سیاست کرنا چاہتی تھی، وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کی خواہش پوری نہیں ہونے دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔