اسلام آباد(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج، تحریک انصاف کے مظاہرین کا قافلہ واہ کینٹ پر پہنچ گیا۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور قافلوں کی قیادت کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی بھی قافلے میں شریک ہیں، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد احتجاج کیلئے آنے والا مرکزی قافلہ راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا۔
اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں کنٹینرز لگا کر راستوں کی بندش برقرار ہے، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میٹرو سروس معطل ہے۔
دوسری جانب لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، لاہور رنگ روڈ کو بھی دو روزہ بندش کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال پر احتجاج، علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ واہ کینٹ پر پہنچ گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔