Tuesday, January 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزجوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج: آئینی بینچز کیلئے ججز کی نامزدگی پر غور متوقع

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج: آئینی بینچز کیلئے ججز کی نامزدگی پر غور متوقع

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا، جس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کے لیے ججز کی نامزدگی پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین خان شریک ہوں گے جبکہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی شرکت کریں گے۔
کمیشن اجلاس میں روشن خورشید بروچہ اور ممبر پاکستان بار اختر حسین بھی شریک ہوں گے، حکومت سے فاروق ایچ نائیک اور شیخ آفتاب احمد شرکت کریں گے، اپوزیشن لیڈرز عمرایوب اور شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن کے ممبر ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کے ججز کا فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔