Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(آئی پی ایس)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے عمران خان کی ضمانتوں کی جلد سماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے ضمانتوں کی درخواستیں جلد سماعت کےلیے مقرر کرنے کی استدعا کی ، جس پر پراسیکیوٹر نے جلد سماعت کی درخواستوں کی مخالفت کی ۔
پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ فوجداری مقدمات میں جلد سماعت کی درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانتوں کی جلد سماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔