Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانپاک بحریہ کے کموڈور عتیق الرحمان عابد کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے کموڈور عتیق الرحمان عابد کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

کراچی(آئی پی ایس )پاک بحریہ کے کموڈور عتیق الرحمان عابدکو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان عابد نے 1995 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی، نیول وار کالج امریکہ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سے گریجویٹ ہیں۔
فلیگ آفیسر نے قومی اور بین الاقوامی اداروں سے مختلف پیشہ وارانہ کورسز مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ سے انٹرنیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ اسٹڈیزکورس، امریکہ سے نیول اسٹاف کورس، پاکستان نیوی وار کالج لاہور سے نیول اسٹاف کورس اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کیے ہیں۔
اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہیں مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ ہے۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس مجاہد، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس طارق، کمانڈر 18 ویں ڈسٹرائر اسکواڈرن، کیپٹن ٹریننگ ہیڈکوارٹرز ایف او ایس ٹی، ڈائریکٹر آپریشنز ہیڈکوارٹرز پی ایم ایس اے، چیف اسٹاف آفیسر کمانڈر پاکستان فلیٹ اور نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف شامل ہیں۔ ان کی اعلی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔