Thursday, December 26, 2024
ہوماسلام آبادگوادر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد سٹیشن آمد

گوادر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد سٹیشن آمد

اسلام آباد: پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ اور ایف ایم 98 دوستی چینل ،سی جی ٹی این اردو کے اشتراک سے ایک خصوصی پروگرام کے تحت گوادر یونیورسٹی بلوچستان کے طلبہ کے لیے چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد سٹیشن کے دورے کا اہتمام کیا گیا ، جس میں طلباء و طالبات نے ایف ایم 98 دوستی چینل اور سی جی ٹی این (اردو) کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، طلبہ نے سی ایم جی کے جدید ٹیکنالوجی سے مزین اسٹوڈیوز، پروڈکشن ہاؤس اور دیگر اہم شعبوں کا جائزہ لیا۔

اس دوران طلبہ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ان کے لیے نہایت معلوماتی اور مفید ثابت ہوا۔

انہوں نے میڈیا کی طاقت اور اس کے مثبت کردار کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملنے پر چائنا میڈیا گروپ کی تعریف کی۔

طلبہ نے چائنا میڈیا گروپ کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کرنے اور مثبت تبدیلی لانے میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔

اس دورے نے نہ صرف طلبہ کو میڈیا کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا بلکہ انہیں سی پیک جیسے اہم منصوبے پر ہونے والی پیشرفت سے عوام کو باخبر رکھنے میں سی ایم جی کے کردار کو سمجھنے کا موقع ملا۔

چائنا میڈیا گروپ کے حکام نے طلبہ کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے دورے میڈیا اور نوجوان نسل کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں اور آگاہی کو فروغ دیتے ہیں۔
جس سے چین ، پاکستان تعاون کی راہیں مزید ہموار ہوں گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔