لندن (سب نیوز )لندن میں امریکی سفارت خانے کے باہر مشتبہ پیکٹ ملنے کے بعد سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے سفارت خانے کے قریبی سڑک کو بند کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گیٹ وک ایئر پورٹ پر سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی جبکہ ساتھ ٹرمینل کا بڑا حصہ خالی کروا لیا گیا۔ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اور ایمرجنسی سروسز ایئر پورٹ پر پیش آنے والے واقعے سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔
لندن میں امریکی سفارت خانے کے باہر مشتبہ پیکٹ ملنے کے بعد سیکیورٹی الرٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔