Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایڈیشنل سیکرٹری یاسین سلیمی کو برطرف کردیا،مراعات اور تنخواہیں واپس لینے کا حکم

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایڈیشنل سیکرٹری یاسین سلیمی کو برطرف کردیا،مراعات اور تنخواہیں واپس لینے کا حکم

اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے ایڈیشنل سیکرٹری کو برطرف کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق یاسین سلیمی پر جعل سازی اور فراڈ سے ترقی حاصل کرنے کا الزام درست ثابت ہو گیاہے جس کے باعث یاسین سلیمی کی ڈائریکٹر جنرل اور سینیئر ڈائریکٹر جنرل ایڈیٹنگ تعیناتی کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیئے گئے ہیں ۔
دونوں عہدوں کی حیثیت میں جاری تمام احکامات اور نوٹیفیکیشن بھی کالعدم قرار دے دیئے گئے، حکم نامہ جاری،پہلے یاسین سلیمی کی ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر تنزلی کی گئی تھی، سپیکر قومی اسمبلی نے یاسین سلیمی سے مراعات اور تنخواہیں واپس لینے کا بھی حکم جاری کر دیا ۔دستاویز کے مطابق انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کے نتیجے میں نوکری سے برخاستگی کی سفارش کی تھی، یاسین سلیمی کے خلاف 4 جون 2024 کو الزامات سامنے آئے تھے، یاسین سلیمی اسپیکر کی تشکیل کردہ انکوائری کمیٹی میں بھی پیش نہ ہوئے، انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کے لیے یاسین سلیمی کو 5 مرتبہ طلب کیا گیا۔
یاسین سلیمی نے انکوائری کا حصہ بننے کی بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، ہائیکورٹ نے انکوائری میں مداخلت کی بجائے ملزم کی تمام پٹیشنز خارج کر دی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔