Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانحکومت نے مذاکرات کے حوالے سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، کئی باتوں پر ہم متفق ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں جاری اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کیا وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ساتھ کی گئی بات کو آپ تسلیم کریں گے ؟۔ انہوں نے کہا حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، سوال کسی کا بھی رابطہ ہو تو ہم اسے کمیٹی میں بحث کرتے ہیں یا بانی پی ٹی آی سے مشورہ کرتے ہیں، عمران خان نے این آر او اگر لینا ہوتا تو اتنا عرصہ جیل میں نہ ہوتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔