ہومبریکنگ نیوزعمران خان سے ملاقات کے لیے علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے

عمران خان سے ملاقات کے لیے علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں وہ 24 نومبر کے تحریک انصاف کے احتجاج اور ایپکس کمیٹی میں شرکت کے حوالے سے عمران خان سے مشاورت کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی آمد سے قبل اڈیالہ روڈ پر سکیورٹی الرٹ کردی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔