Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانبشری بی بی کی ویڈیو آڈیو لیک ہونے کا خدشہ، اجلاسوں میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد

بشری بی بی کی ویڈیو آڈیو لیک ہونے کا خدشہ، اجلاسوں میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد

پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ویڈیو آڈیو لیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر اجلاسوں میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
پی ٹی آئی پارٹی زرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشری بی بی کی اجلاسوں میں شرکت اور خطاب کی ویڈیو آڈیو لیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر اجلاسوں کے دوران بشری بی بی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے لیے موبائل لانے پر پابندی عائد کردی گئی، گزشتہ اجلاسوں میں بھی ممبران اور عہدیداروں سے موبائل لیے گئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بشری بی بی کی ویڈیو آڈیو لیک ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے موبائل کی اجازت نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔