Saturday, November 23, 2024
ہوماسلام آبادایف آئی اے میں ترقیوں کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا

ایف آئی اے میں ترقیوں کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد: ایف آئی اے لاء ڈیپارٹمنٹ میں ترقیوں کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس بابر ستار نے ایف آئی اے کے افسران کی درخواست پر سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا،

حکمنامے کے تحت درخواست گزار وکیل کے مطابق ایف آئی اے مک ڈائریکٹر لاء کی آسامیوں کیلئے دستیاب کیڈر کو غلط بتایاگیا،

درخواست گزار وکیل کے مطابق ورکنگ پیپرز کے مطابق صرف ایک پوسٹ کا بتایا گیا جبکہ قواعدکے مطابق چار پوسٹیں خالی ہیں،

حکمنامے کے مطابق درخواستگزار گریڈ19 میں بطورایڈیشنل ڈائریکٹر لاء فرائض سرانجام دے رہے ہیں،

درخواست گزار وکیل نے استدعا سنٹرل سلیکشن بورڈ میں درخواست گزاروں کو شامل کیاجائے،

وکیل کے مطابق درخواستگزاران نے وزارت داخلہ کو بھی درخواست دی،

عدالت نے سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کی تفصیلات طلب کرلیں،

اسٹبلشمنٹ ڈویژن،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔

کیس کی آئندہ سماعت 21 نومبر کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔