اسلام آباد (آئی پی ایس )بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو 25 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر الیگزینڈر لوکاشینکو 2 روزہ دورہ کر رہے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بیلا روس کیصدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ہمراہ وفد پاکستان آئے گا، بیلا روس کے صدر، صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔پاکستان بیلا روس ٹریڈ روڈ میپ 27-2025 پر دستخط کیے جائیں گے، زراعت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ادویات سازی کے شعبوں میں 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔دونوں ممالک الیکٹرک وہیکل بسز کی پیداوار کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر غور کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی مشینری و ٹریکٹر کی تیاری کی صنعت میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔