Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانجنوبی وزیرستان میں امام مسجد پر قاتلانہ حملہ، دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے

جنوبی وزیرستان میں امام مسجد پر قاتلانہ حملہ، دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے

ورسک (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک کے بازار میں دھماکا ہوا جس میں خاتون جاں بحق 6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اعظم ورسک بازار میں مولانا شہزادہ وزیر پر اپنی مسجد کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔

جس میں مسجد کے مہتمم شدید زخمی ہوئے ہیں۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور امدادی کارکن جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کیا گیا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ نامعلوم افراد نے آئی ڈی بم نصب کر رکھا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔