Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزوفاقی حکومت کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور ہاس بلڈنگ فنانس کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور ہاس بلڈنگ فنانس کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور ہاس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کے حوالے سے ناموں کے پینل مانگ لیے گئے جبکہ ہاس بلڈنگ فنانس کارپوریشن(ایچ بی ایف سی)کی نجکاری کے لیے آئی ایف سی بورڈ سے جلد منظوری کے لیے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ہونے والے نجکاری کمیشن بورڈ کے حالیہ اجلاس میں نجکاری فہرست میں شامل اداروں کی نجکاری سے متعلق پیشرفت کے دوران بتایا گیا کہ ہاس بلڈنگ فنانس کارپوریشن (ایچ بی ایف سی)کی فوری طور پر نجکاری کی جاسکتی ہے اس کے لیے صرف آئی ایف سی بورڈ سے منظوری کی ضرورت ہے اور آئی ایف سی بورڈ کی منظوری کے بعد ایچ بی ایف سی فوری طور پر نجکاری کے لیے تیار ہے۔

اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایچ بی ایف سی کی نجکاری کے لیے آئی ایف سی بورڈ سے جلد منظوری کے لیے رجوع کیا جائے گا تاکہ ایچ بی ایف سی کی نجکاری کا عمل آگے بڑھایا جاسکے اور یہ ٹرانزیکشن مکمل کی جاسکے۔اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری بھی ایڈوانس اسٹیج پر ہے اور ڈیسکوز کی نجکاری کے حوالے سے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے ناموں کا پینل مانگ لیا گیا ہے اور آفرز بھی لے لی گئی ہیں۔اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ ڈیسکوز کی نجکاری سے متعلق مالیاتی مشیر کی تقرری کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ اس ٹرانزیکشن کو بھی جلد آگے بڑھایاجاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔