Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزامریکا کی پاکستان میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت

امریکا کی پاکستان میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہاکہ امریکا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے، نو نومبر کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ کھیل بہت سارے لوگوں کو آپس میں جوڑتا ہے، امریکا نے ہمیشہ کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔