Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانلندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ بدتمیزی، چاقو سے حملے کی دھمکی

لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ بدتمیزی، چاقو سے حملے کی دھمکی

لندن (آئی پی ایس ) سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پر حملے کے بعد ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم مبینہ پی ٹی آئی حامی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ٹرین سے نکلتے وقت بدتمیزی کی اور پھر دھمکی بھی دی۔
خواجہ آصف لندن میں الزبتھ لائن ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، نامعلوم شخص نے پہلے جملے کسے اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔ برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی۔منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز پرانی ہے۔خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔