Friday, December 27, 2024
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بورڈ کا 16واں اجلاس ،کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو مکمل طور پر فعال کرنے کا فیصلہ

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بورڈ کا 16واں اجلاس ،کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو مکمل طور پر فعال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس ،اجلاس میں سی ڈی اے کے تمام بورڈ ممبران کی شرکت ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا

ڈائریکٹوریٹ آف ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور 1122 کئیرز کو ڈائریکٹر جنرل کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ماتحت کرنے کا فیصلہ ،کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے شعبے میں ماہر افرادی قوت کنٹریکٹ پر بھرتی کی جائے گی۔ چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے میں ملازمت کرنے والے افسران اور ملازمین کی ترقی کے عمل کو تیز کیا جائے، جو افسران اور ملازمین ترقی کے اہل ہیں انکو فورا ترقی دی جائے،ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور سروسز کی حفاظت کے لئے سائبر سیکورٹی فرم کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سائبر سیکورٹی فرم کی خدمات رننگ کنٹریکٹ کے تحت حاصل کی جائیں گی ،آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کو تکنیکی طور پر مضبوط کرنے کیلئے مزید پروفیشنل بھرتی کئے جائیں گے، سی ڈی اے بورڈ نے بحالیاتی ریگولیشن2024کی بھی منظوری دیدی ،بحالیاتی ریگولیشن 2024کے تحت ایکوائر کی گئی زمین اور مکانات کے بدلے صرف مالی معاوضہ دیاجائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔