Monday, July 7, 2025
ہومشوبزلیجنڈری اداکار ندیم بیگ 80 برس کے ہوگئے

لیجنڈری اداکار ندیم بیگ 80 برس کے ہوگئے

لاہور،پاکستانی فلموں کی شان ندیم بیگ 80 برس کے ہوگئے،چاہنے والے آج سال گرہ کا جشن منارہے ہیں۔ پاکستانی فلموں کے ایور گرین ہیرو ندیم بیگ نے ہر کردار میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے۔ رومانی فلموں کے بے مثال ہیرو رہنے والے اس اداکار کی سال گرہ کا جشن پرستار منارہے ہیں۔پاکستان فلم انڈسٹرین میں ستون کا کردار ادا کرنے والے اداکار ندیم بیگ19 جولائی 1941 کو بھارتی صوبہ آندھرا پردیش میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام نزیر بیگ تھا۔ مگر ندیم کے نام سے فلم انڈسٹری میں مقبول ہوئے۔ اداکار ندیم بیگ نے فلمی کیرئیر کا آغاز1968 میں فلم چکوری سے کیا۔ جس میں ان کے مد مقابل مشہور زمانہ اداکار شبانہ جلوہ گر ہوئیں۔ پہلی ہٹ فلم کے بعد اداکار ندیم نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ چھوٹے صاحب، سنگدل، نادان، پہچان، مکھڑا اور بلندی میں ندیم کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔اداکار ندیم نے لگ بھگ 300 کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف ٹی وی سیریز میں بھی کام کیا۔ فلم آئینہ ان کے فنی کیرئیر کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔ ندیم اور شبنم کی رومانوی جوڑی کو شائقین میں خوب سراہا۔ سپر اسٹار ندیم نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری، ہدایت کاری اور پروڈکشن میں بھی جوہر دکھائے۔ اداکار ندیم کو فلم انڈسٹری کے لیے لازوال خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز اور حلال امتیاز سے بھی نوازا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔