Thursday, November 21, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی کا بھی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی کا بھی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست گزاروں میں ایڈووکیٹ منیر احمد بھی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، صدر مملکت اور وزیر اعظم کو فریق بنایا گیا ہے، سپریم کورٹ نے آئینی درخواست کو ڈائری نمبر الاٹ کردیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 ویں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے، عدلیہ کی آزادی کو صلب کرنے کا اختیار پارلیمان کے پاس بھی نہیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ بنیادی حقوق کو ختم یا کم نہیں کیا جا سکتا۔
درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ عدلیہ کی آزادی سے متصادم ترمیم کالعدم قرار دی جائے، 26 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں تشکیل نو پانے والے جوڈیشل کمیشن کو اجلاس منعقد کرنے سے روکا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔