اسلام آباد/لندن:پاکستان مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی نے ڈاکٹرمحمد امجد کوپارٹی کا چیف آرگنائزر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں سید رضوان ہاشمی نے ڈاکٹر محمد امجدکوچیف آرگنائزبنانے کوپارٹی قیادت کادانشمندانہ فیصلہ قراردیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرمحمد امجدایک تجربہ کارسیاست دان ہیں اوروہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئےکارلاتے ہوئے پارٹی کومزیدمنظم اور فعال بنائیں گے ۔سید رضوان ہاشمی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں متحد ہے اور ملکی سیاست میں اپنابھرپورکرداراداکرتی رہے گی۔
سید رضوان ہاشمی کی ڈاکٹر امجد کو پاکستان مسلم لیگ کا چیف آرگنائزر بننے پر مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔