Friday, December 26, 2025
ہومبریکنگ نیوزاسموگ کا مسئلہ؛ مریم کا بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا عندیہ

اسموگ کا مسئلہ؛ مریم کا بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا عندیہ

لاہور(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ اسموگ کے مسئلے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا سوچ رہی ہیں۔
مریم نواز شریف 90 شاہراہ قائداعظم پر دیوالی کی تقریب کی میزبان بن گئیں۔ تقریب کو روشن دیوں اور روایتی رنگولی سے سجایا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے1400 ہندو خاندانوں میں تحفتاً 15،15زار روپےکے چیک تقسیم کئے۔
لاہور میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کرنا ہوگی، اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی ہے، جب تک دونوں پنجاب مل کر اقدام نہیں کرتے ہم اسموگ سے نہیں لڑ سکتے۔
انہوں نے اس حوالے سے بھارتی صوبے کے وزیراعلی کو خط لکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اسموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا سوچ رہی ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔