لاہور (سب نیوز )سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئے کوچ پر مشاورت کا عمل جاری ہے اور عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ آج بریک تھرو متوقع ہے اور حتمی فیصلہ عاقب جاوید کو کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید سیلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں اور وہ لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز بھی رہ چکے ہیں۔عاقب جاوید ہیڈکوچ کے مضبوط امیدوار ہیں۔ خیال رہے کہ پی سی بی نے گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈکوچ مقرر کردیا ہے۔
عاقب جاوید کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا مستقل ہیڈکوچ بنائے جانے کا امکان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔