Friday, January 3, 2025
ہومسائنس و ٹیکنالوجیچین، شینزو -19 انسان بردار خلائی مشن کی لانچ سائٹ پر ایک جامع مشق کا انعقاد

چین، شینزو -19 انسان بردار خلائی مشن کی لانچ سائٹ پر ایک جامع مشق کا انعقاد

بیجنگ : شینزو -19 خلائی جہاز اور کیرئیر راکٹ کو اس ماہ لانچ ایریا میں منتقل کردیا گیا ہے اور اسے مستقبل قریب میں مناسب وقت پر لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔26 اکتوبر کو لانچ سائٹ نے تمام سسٹمز اور یونٹس پر مشتمل ایک جامع مشق کی۔

لانچ سائٹ سسٹم کی مربوط شیڈولنگ کے تحت ، ٹاور ، راکٹ ، خلائی جہاز اور دیگر ذیلی نظاموں کا عملی معائنہ کیا گیا ۔پرواز کی تیاری ، اگنیشن اور ٹیک آف سے لے کر جہاز کے راکٹ سے الگ ہونے تک سمولیشن مشقوں کا پورا عمل کیا گیا۔

اس وقت چین کا خلائی اسٹیشن معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور شینزو-18 کے تینوں خلاباز اچھی صحت برقرار کھے ہوئے ہیں اور شینزو-19 کے عملے کی آمد کا خیر مقدم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔