Wednesday, December 24, 2025
ہومبریکنگ نیوزاسرائیل ، ایران کشیدگی، پاکستان نے فضائی مانیٹرنگ شروع کر دی

اسرائیل ، ایران کشیدگی، پاکستان نے فضائی مانیٹرنگ شروع کر دی

اسلام آباد(آئی پی ایس) ایران پر اسرائیل کے حملے کے بعد پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول نے پاکستانی حدود میں آنیوالے فضائی ٹریفک کی مانیٹرنگ شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فضائی حدود کی بندش سے پروازیں ایران کے بجائے مسقط کی حدود سے گزر رہی ہیں جبکہ مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود کی طرف آنیوالی پروازوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور ہر پرواز کو تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔