Monday, December 22, 2025
ہومپاکستانشمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 8افراد شہید

شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 8افراد شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار وں سمیت8 افراد شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ خود کش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔