Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانبشری بی بی کی رہائی ڈیل کا نتیجہ نہیں، مخالفین افواہیں پھیلا رہے ہیں، بیرسٹرسیف

بشری بی بی کی رہائی ڈیل کا نتیجہ نہیں، مخالفین افواہیں پھیلا رہے ہیں، بیرسٹرسیف

پشاور (آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کاکہنا ہے کہ بشری بی بی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی ہے، مخالفین ڈیل کی بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف کاکہناتھا کہ ڈیل کرنے والے شریف خاندان کی طرح لندن یا سعودی عرب بھاگ جاتے ہیں، بشری بی بی رہائی کے بعد باہرکسی ملک نہیں بلکہ پشاور پہنچی ہیں، ڈیل وہ کرتے ہیں جو گاڑیوں کی ڈگی میں جاتے ہیں۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیل مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں، بشری بی بی نے بہادری کے ساتھ جعلی مقدمات کا سامنا کیا، بشری بی بی کو بانی پی ٹی آئی پر دباو ڈالنے کے لئے گرفتار کیا گیا تھا، مشکل وقت میں بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کی طاقت بنی رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔