Tuesday, October 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن عادل بازئی کو نااہل قرار دیا جائے،سپیکر اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو ایک اور خط

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن عادل بازئی کو نااہل قرار دیا جائے،سپیکر اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو ایک اور خط

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن عادل بازئی کے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر نواز شریف نے ان کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بھجوا دیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھا گیا ہے، جس میں عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بھجوایا تھا۔خیال رہے کہ عادل بازئی کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا، عادل بازئی نے ن لیگ جوائن کرکے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی۔ اسپیکر نے فوری طور پر عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔