اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہو گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، عمر ایوب ، مولانا فضل الرحمان سمیت مختلف جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے اظہار خیال کیا جس کے بعد وزیر قانون نے اسپیکر قومی اسمبلی سے آئینی ترمیم کی منظوری کا عمل شروع کرنے کی استدعا کی ۔ جس کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے آئینی ترمیم کی منظوری کا عمل شروع کر دیا۔
