Sunday, March 8, 2026
ہومپاکستانچھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کا عمل ، قومی اسمبلی کے تاریخی اجلاس میں نواز شریف کا شعر و شاعری کا تڑکا

چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کا عمل ، قومی اسمبلی کے تاریخی اجلاس میں نواز شریف کا شعر و شاعری کا تڑکا

اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی اجلاس میں چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کا عمل جاری ہیں اور سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز بل پر اظہار خیال کر رہے ہیں ۔ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقرر ختم ہوئی تو صدر ن لیگ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نشست پر کھڑے ہو گئے اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ایک شعر پڑھنے کی اجازت طلب کی ۔اجازت ملنے پر انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے کردار پہ ایک شعر پڑھنا چاہتا ہوں کہ


ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہوگا

زہر دیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پینا ہوگا

جب میں پیتا ہوں تو کہتے ہیں کہ مرتا بھی نہیں

جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ جینا ہوگا

صدر ن لیگ کے شعر پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر داد دی ۔۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔