Sunday, March 8, 2026
ہومپاکستانچھبیسویں آئینی ترمیم آزاد عدلیہ کا گلا گھوٹنے ، ووٹ کو عزت دو سے بوٹ کو عزت دو کا سفر ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

چھبیسویں آئینی ترمیم آزاد عدلیہ کا گلا گھوٹنے ، ووٹ کو عزت دو سے بوٹ کو عزت دو کا سفر ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (آئی پی ایس )اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ26ویں آئینی ترمیم آزاد عدلیہ کا گلا گھوٹنے کا عمل ہے، ترمیم بعد میں منظور ہوتی تو کیا ملک بند ہوجاتا؟، آئینی ترامیم منظورکرانے کی اتنی جلدی کیا ہے؟،ان کے عزائم تھے کہ عدلیہ کو ختم کیا جائے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ یہ ووٹ کو عزت دو سے بوٹ کو عزت دو کا سفر ہے، آپ ایک ارب سے تین ارب فی ایم این اے کا فقرہ بولتے، آپ نامعلوم لوگوں کا شکریہ بھی دا کرتے، آپ ان لوگوں کے ڈالوں کا بھی شکریہ ادا کرتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پورا پراسس بدبودار پراسس ہے، آپ آزاد عدلیہ کو ختم کرنے جارہے ہیں، یہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ یہاں بیٹھی ہے، آپ آزاد عدلیہ کو ختم کرنے جارہے ہیں یہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ یہاں بیٹھی ہے، یہ اسمبلی ترمیم کا مینڈیٹ نہیں رکھتی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام فارم 47 کی حکومت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کرتے، آئینی ترمیم کے ذریعے یہ آزاد عدلیہ کو ختم کرنے جارہے ہیں، یہ اسمبلی ترمیم کا مینڈیٹ نہیں رکھتی، پاکستانی عوام فارم 47 کی حکومت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کرتے، آئینی ترمیم کے ذریعے یہ آزاد عدلیہ کو ختم کرنے جارہے ہیں، ہمارے 5 لوگوں کو زد و کوب کرکے رکھا گیا ان کا بھی شکریہ ادا کرتے۔
عمر ایوب نے کہا کہ اسپیشل کمیٹی کا مقصد پارلیمنٹرین کے حقوق کا تحفظ کرنا تھا، پارلیمنٹیرین کے حقوق کاتحفظ کرنیوالی اس کمیٹی کاغلط استعمال کیاگیا، اسپیشل کمیٹی کا مقصد پارلیمنٹرین کے حقوق کا تحفظ کرنا تھا، پارلیمنٹیرین کے حقوق کاتحفظ کرنیوالی اس کمیٹی کاغلط استعمال کیاگیا۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ خصوصی کمیٹی کا غلط استعمال کیا گیا، آئینی ترمیم کا مسودہ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف میں جانا چاہیے تھا، کیا جلدی تھی کہ رات کو اس وقت اجلاس ہورہا ہے، خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر قانون کو مسودے کا پتہ نہیں ہوتا تھا، مبارک زیب یہاں پر بیٹھا ہوا اس کا بھائی پی ٹی آئی کا ورکر تھا، ظہور قریشی کو یہاں لایا گیا، زین قریشی، مقداد حسین کو غائب کیا گیا ، عادل بازئی کا پلازہ مسمار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نامعلوم کالز آتی ہیں اور دھمکایا جاتا ہے، اسپیکر ایازصادق اور اپوزیشن لیدر عمرایوب میں تکرار ہوئی، اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ صرف آئینی ترمیم پر بات کریں، عمرایوب نے کہا کہ بات کرنا ہمارا حق ہے روکنا برداشت نہیں کریں گے، آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، کے پی ہاوس پر کس قانون کے تحت پولیس آئی، آپ نے وفاق کو کمزور کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔