اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے کون کونسے ارکان اسمبلی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینگے ، نام سب نیوز سامنے لے آیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی مبارک زیب ،عثمان علی اور ظہور قریشی 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینگے ۔
ذرائع کے مطابق چوہدری الیاس، عثمان علی ،مبارک زیب ، ظہور قریشی اور اورنگزیب کھچی حکومتی لابی میں پہنچ گئے ہیں جبکہ مزید اراکین بھی پارلیمنٹ میں موجود ہیں جن میں ریاض فتیانہ ،زین قریشی اور اسلم گھمن شامل ہیں ۔ ان اراکین کی طرف سے بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیئے جانے کا امکان ہے ۔
