اسلام آباد(آئی پی ایس )بی این پی مینگل کے سربراہ اخترمینگل نے کہا ہے کہ ہمارے سینیٹرزنے استعفے پیش نہیں کیے توسی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بی این پی مینگل اخترمینگل کا کہنا تجا لوگوں سے زبردستی ووٹ لیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سینیٹرزنے پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی کی، اگرکل تک ہمارے سینیٹرزنے استعفے پیش نہیں کیے توسی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے۔
سربراہ بی این پی کا مزید کہنا تھا کہ آج سینیٹ نہیں سرکس کا اجلاس تھا، ہمارے سینیٹرزکوسکیورٹی پروٹوکول میں لاکرووٹ ڈلوایا گیا۔
ہمارے سینیٹرزنے استعفے نہ دیئے توسی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے،اختر مینگل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
