Sunday, March 8, 2026
ہومپاکستانپی ڈی ایم اتحاد نے کالے ناگ نہیں, عدلیہ کے دانت نکال دیے ہیں ، حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل

پی ڈی ایم اتحاد نے کالے ناگ نہیں, عدلیہ کے دانت نکال دیے ہیں ، حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل

کراچی(آئی پی ایس ) سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا ردعمل سامنے آگیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج سینیٹ میں پی ڈی ایم جماعتوں کے اتحاد نے کالے ناگ کے نہیں عدلیہ کے دانت نکال دیے ہیں۔
واضح رہے کہ سینیٹ میں آج ہونے والے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کی گئی تھی۔ ترمیم کے حق میں 65 اراکین نے ووٹ دیا جس میں حکومتی اتحاد کے 58، جمعیت علمائے اسلام کے 5 اور بی این پی مینگل کے دو سینیٹرز شامل تھے۔قبل ازیں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دئیے ہیں، صرف سینیارٹی ہی نہیں فٹنس بھی بڑی چیز ہوتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔