Tuesday, March 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزجنگ سے متاثر27 فلسطینی میڈیکل طلبا حصول تعلیم کیلیے پاکستان پہنچ گئے

جنگ سے متاثر27 فلسطینی میڈیکل طلبا حصول تعلیم کیلیے پاکستان پہنچ گئے

لاہور(آئی پی ایس) جنگ سے متاثر غزہ سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کے 27 فلسطینی طلباء پاکستانی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے حصول کے لئے قاہرہ سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور الخدمت فاوٴنڈیشن کے نمائندوں نے فلسطینی طلباء کو لاہور روانہ کیا۔ غزہ کے طلباء کا یہ بیج ان 192 فلسطینی میڈیکل طلباء کا حصہ ہے جو پاکستان میں میڈیکل تعلیم جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر ان طلباء کو پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پروگرام کے تحت تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فاوٴنڈیشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے-

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔