اسلام آباد(آئی پی ایس) آئینی ترمیم سے متعلق تحفظات، مشاورت اور تجاویز کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اسلام آباد میں خصوصی پارلیمنٹ اجلاس سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق جو تجاویز جے یو آئی کی تھیں وہ بھی زیر بحث آئیں، کوشش ہے کہ اتفاق رائے پیدا ہوجائے، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کب تک اتفاق رائے ہو جائے گا، ابھی اس معاملے پر مزید مشاورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلی مرتبہ اپنا ڈرافٹ شیئر کیا ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے جو تجاویز آئیں وہ بھی اجلاس میں شیئر کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اگراپوزیشن کی ترامیم مان لی گئیں تواتفاق رائےہوجائےگاانہوں نے مزید کیا کہا آئے جانتے ہیں۔
علاوہ ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کہا کہ آج تفصیلی میٹنگ ہوئی ہے جس میں سب جماعتوں نے اپنی رائے دی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر قانون نے حکومتی نکات پیش کئے، وزیر قانون نے وکلا باڈیز سے مشاورت کے نکات بھی رکھے۔ بلاول نے کہا کہ فضل الرحمان نے موقف پیش کیا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت کرکے متفقہ مسودہ تیار کریں گےامید ہے تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بامقصد انگیجمنٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے عدالتی اصلاحات سے متعلق 23نکات پر مشتمل مسودہ تیار کرلیا ہے اور تجویز دی گئی ہے کہ آئینی عدالت کے بجائے سپریم کورٹ کا بینچ بنایا جائے۔
اسلام آباد میں آئینی ترمیم پر تحفظات، مشاورت، تجاویز کیلئے بڑی بیٹھک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
