لاہور: مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کا نیب کی جانب سے جاری کردہ خبر پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔
چودھری پرویزالٰہی نے بیان میں کہا کہ آج نیب نے من گھڑت اور جھوٹی خبر چلائی ہے، سیکڑوں سرکاری ملازمین کو اغوا کر کے مار پیٹ کر کے پلی بارگین کی ہے۔
پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو پیسے دیے ہیں ان کو میرے ساتھ خوامخواہ منسلک کیا جا رہا ہے، یہ سارا جھوٹ کا پلندا ہے، نہ تو میں نے کرپشن کی ہے اور نہ ہی میں نے کوئی پلی بارگین کی ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ میرے خلاف 25 جعلی کیس بنے، یہ مزید 25 کیس اور بھی بنا لیں میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور رہوں گا انشاء اللہ۔
پرویز الٰہی نے کرپشن کیس میں نیب ریکوری کو جھوٹی خبر قرار دے دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔