اسلام آباد (سب نیوز) جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ نہیں آئے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے قریبی عزیز کی علالت کے باعث آج کی رخصت لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رُکنی بینچ کے سامنے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کردیے گئے۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ کو کیس سننے تھے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رُکنی بینچ کو کیس منتقل کیے گئے، اس 2 رُکنی بینچ کو کورٹ روم چھ میں کیس سننے تھے

