Sunday, December 22, 2024
ہوماسلام آبادڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں عارضی بھرتیوں کے لیے اسلام آباد کا کوٹہ مختص نہ کرنے پر فریقین کو نوٹس جاری

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں عارضی بھرتیوں کے لیے اسلام آباد کا کوٹہ مختص نہ کرنے پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں عارضی بھرتیوں کے لیے اسلام آباد کا کوٹہ مختص نہ کرنے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا فریقین کو 15 اکتوبر لیے نوٹس جاری جواب طلب کر لیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے سردار مصروف اور آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد میں عارضی بھرتیوں کے لیے 11 مئی 2024 کو اخبار اشتہار جاری کیا گیا،

عارضی بھرتیوں کے اشتہار میں اسلام آباد کا ڈومیسائل رکھنے والوں کے لیے پچاس فیصد کوٹے کا ذکر نہیں،

‎ستائیس فروری 1998 کو سول سرونٹ رولز 1973 میں ترمیم کی گئی،

‎اسلام آباد میں ایسی آسامیوں پر بھرتی کے لیے یہاں کا ڈومیسائل رکھنے والوں کا کوٹہ مختص کیا گیا،

24 اگست 2020 کو اس متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا
،‎گیا

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کا دائرہ کار صرف اسلام آباد تک محدود ہے،

عارضی بھرتیوں کے لیے اسلام آباد کے رہائشیوں کا کوٹہ مختص نا کرنا غیر قانونی ہے،

میڈیکل اسسٹنٹ، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز، فیملی ویلفیئر ورکرز، تھیٹر ٹیکنیشن کی عارضی بھرتیاں کی جا رہی ہیں،

سینٹری انسپکٹر، سینیٹری ورکر، مالی، چوکیدار، آیا سمیت 20 شعبوں میں بھرتی کا اشتہار دیا گیا،

ان آسامیوں پر بھرتی کے لیے اسلام آباد کا ڈومیسائل رکھنے والوں کا 50 فیصد کوٹہ مختص کرنا ضروری ہے،

درخواست گزار نے استدعا کی کہ اسلام آباد کے مقامی رہائشیوں کے لیے کوٹہ مختص کیے بغیر عارضی بھرتیوں کا پراسیس کاالعدم قرار دیا جائے،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔