Sunday, December 22, 2024
ہومتازہ ترینآرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس: جسٹس منیب کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان لارجر بینچ میں شامل

آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس: جسٹس منیب کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان لارجر بینچ میں شامل

اسلام آباد (سب نیوز) آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیخلاف نظرثانی درخواستوں کا معاملہ،

سپریم کورٹ نے ارٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا، کاز لسٹ جاری کردی گئی ۔

نئے بینچ میں جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان کو شامل کیا گیا ہے ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں لارجر بینچ ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا

جسٹس امین الدین،جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بینچ میں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔