Wednesday, January 28, 2026
ہومپنجابحکومت پنجاب کا پارلیمانی سیکرٹریز اور وزرا کے پروٹوکول کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا پارلیمانی سیکرٹریز اور وزرا کے پروٹوکول کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور (سب نیوز )حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹریز اور افسران کیلئے 76 گاڑیاں 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے میں خریدی جائیں گی۔ذرائع نے بتایاکہ پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے 22 کروڑروپیمالیت کی 29 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے 9 کروڑ 96 لاکھ مالیت کی 15 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے 76 لگژری گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے 3 کروڑ 61 لاکھ روپے کی 2گاڑیاں پروٹوکول کیلئے خریدنیکافیصلہ کیا گیا ہے اور صوبائی وزرا کے پروٹوکول کیلئے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے سے 30 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔