ہومپاکستانسابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی فضل الرحمان کو جے یو آئی ف کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی فضل الرحمان کو جے یو آئی ف کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علما اسلام (ف)کا پانچ سال کیلئے بلا مقابلہ اور متفقہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یو آئی (ف)ہمیشہ عوام کی بہترین نمائندگی کرتی آئی ہے، مولانا فضل الرحمان کے جے یو آئی(ف)کے صدر کی حیثیت سے انتخاب سے جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا،ملک میں پارلیمان کی بالادستی کے قیام میں مولانا فضل الرحمان کا انتہائی اہم کردار ہے،ہمیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جمیت علما اسلام (ف)ملک میں جمہوریت کی بالا دستی اور فروغ کے لیے بہترین کام کرے گی۔سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا غفور حیدری کو بھی جمعیت علمائے اسلام (ف)کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔