ہومپاکستانشہباز حکومت دو سال میں تین بار آئی ایم ایف پروگرام میں داخل ہوئی،مزمل اسلم

شہباز حکومت دو سال میں تین بار آئی ایم ایف پروگرام میں داخل ہوئی،مزمل اسلم

پشاور (آئی پی ایس )مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے آئی ایم ایف پروگرام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں آئی ایم ایف پروگرام سے صرف آدھی رقم قرض لی گئی۔

ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف حکومت دو سال میں تین بار آئی ایم ایف پروگرام میں داخل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا دعوی کہ یہ آخری پروگرام ہوگا کیا درست ہو گا، آئی ایم ایف کے نئے تخمینے انتہائی مایوس کن ہیں۔مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی کی پیشں گوئی 3 اعشاریہ5سے 3اعشاریہ2فیصد تک کم ہو گئی ہے، آئی ایم ایف پیکج کے ساتھ کرنٹ اکاونٹ 0اعشاریہ9سے 1اعشاریہ2فیصد ہو جائے گا۔مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ غیرملکی زرمبادلہ ذخائر 13اعشاریہ3ارب ڈالر سے 12اعشاریہ8ارب ڈالر تک کم ہو گئے ہیں، حکومت کا عام جی ڈی پی قرض 69اعشاریہ2فیصد سے 71اعشاریہ4 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔