پشاور(سب نیوز)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف )کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔
ترجمان اسلم غوری کے مطابق جے یوآئی کا مرکزی انتخابی اجلاس پشاور میں ہوا،اجلاس میں جے یوآئی کی مرکزی مجلس عمومی کے ممبران شریک ہوئے، اجلاس میں سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سمیت مرکزی ، صوبائی، و ضلعی عہدیداران شریک ہوئے۔
خواجہ خلیل الرحمان کندیہ شریف نے امیرکیلئے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا،مولانا جمیل الرحمان درخواستی، مولانا امجد خان نے مولانا فضل الرحمان کے نام کی تائید کی۔
علامہ راشد سومرو نے سیکرٹری جنرل کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا،احمد علی درویش، مولانا جمیل الرحمان درخواستی نے مولانا عبدالغفور حیدری کے نام کی تائید کی۔مولانا فضل الرحمان آئندہ پانچ سال کیلئے جے یوآئی کے بلامقابلہ امیر منتخب ہوگئے،مولانا عبدالغفور حیدری آئندہ پانچ سال کیلئے جے یوآئی کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔
مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جے یوآئی کے امیر منتخب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
