Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزغزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ماں 4 بچوں سمیت شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ماں 4 بچوں سمیت شہید

غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور گھروں پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں، گھر پر فضائی حملے میں ماں 4 بچوں سمیت شہید ہوگئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے، پناہ گزین کیمپوں اور گھروں پر حملوں میں 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ رفح میں ایک گھر پر فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ وسطی غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 14 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ کئی گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

دوسری جانب غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 41 ہزار 500 ہوگئی جبکہ 95 ہزار 921 زخمی ہوچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔