Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانحضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا، سینیٹر روبینہ خالد

حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا، سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد (سب نیوز) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر روبینہ خالد نے تمام امت مسلمہ کو جشن عید میلادالنبی ﷺ کی مبارک پیش کی اور کہا کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی ولادتِ باسعادت تمام جہانوں کے لیے ایک عظیم اور مبارک ترین نعمت ہے۔
آپ ﷺ کی بدولت انسانیت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہدایت کے انعام اور رحمت سے سرفراز ہوئی۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا ، آپﷺ کی زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفقت و محبت کی مجسم تصویر ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں اور انسانیت کے لیے رہنمائی کا لازوال ذریعہ ہیں۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ آپؐ کی تعلیمات دور حاضر سمیت رہتی دنیا تک درپیش بے شمار مسائل کا حل پیش کرتی ہیں،
رسول اللہ ﷺ کی سیرتِ طیبہ میں ہمیں نہ صرف ایمان و عبادات بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق ایک کامل نمونہ ملتا ہے،
اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، سماجی انصاف، حقوق العباد، صنفی مساوات اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہدایات اسلام کے پیغام کی جامعیت اور عالمگیریت کی آئینہ دار ہیں

سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں اور مذہبی تنوع کا حامل ملک ہے، یہاں اسلام کے علاوہ دیگر ادیان اور مذاہب کے لوگ بھی رہتے ہیں۔
ہمیں چاہیے کہ ہم اس تنوع کی قدر کریں اور اپنے ہم وطنوں کے درمیان افہام و تفہیم اور اتحاد ویگانگت کے فروغ کے لیے تندہی سے کام کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔