Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزرائٹ سائزنگ پالیسی،مختلف وزارتوں کی 60فیصد اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

رائٹ سائزنگ پالیسی،مختلف وزارتوں کی 60فیصد اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وزارتوں کو ختم کرنے کا فارمولہ سامنے آگیا ہے۔ دستاویزات کیمطابق وزارت صنعت، آئی ٹی، کشمیر افیئر اور سیفران کے حوالے سے سفارشات تیار کی گئی ہیں۔ وزارت ہیلتھ سروسز سے متعلق بھی سفارشات تیار کرلی گئی ہیں۔دستاویز کے مطابق وزارتوں کی 60 فیصد خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

، وزارت کشمیر افیئر میں وزارت سیفران کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ وزارت کامرس کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔جموں کشمیر کی پراپرٹیز کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کونسل کے اسٹاف کو کم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اسی طرح وزارت آئی ٹی کے ادارے این ائی ٹی بی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ورچول یونیورسٹی کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے۔وزارت صنعت کے ادارے سمیڈا کو وزیراعظم آفس کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن اور این ایف ایم ائی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مستقبل کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے، پی ایم ڈی سی کی 98 خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔