ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف کی اتحادی جماعتوں کے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادی جماعتوں کے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وزیراعظم نے تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو آسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کردی۔آسلام آباد وزیراعظم نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی، وزیراعظم کی ہدایت کے حوالے سے مسلم لیگ ن سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان کو اگاہ کردیا گیا ہے۔اس معاملے کی ذمہ داری قومی اسمبلی میں چیف وہب طارق فضل کو زمہ داری سونپ دی گئی ہے جبکہ ڈاکٹر طارق فضل نے تمام ارکان سے بھی رابطہ کرلیا اور بیرون ملک موجود ارکان کو واپس بلا لیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں آئندہ ہفتہ کسی بھی رکن کی بیرون ملک جانے سیروک دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔