Tuesday, January 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزسردار اختر مینگل سے درخواست کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کا حصہ رہیں : رانا ثنا اللہ

سردار اختر مینگل سے درخواست کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کا حصہ رہیں : رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) بی این پی رہنما سردار اختر مینگل کی ناراضگی دور کرنے کیلئے حکومتی وفد متحرک ، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے وفد کے ہمراہ سردار اخترمینگل سے ملاقات کی ہے ۔ن لیگ کا وفد اختر مینگل سے ملاقات کے لئے پارلیمنٹ لاجز پہنچا جہاں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سردار اختر مینگل سے ملاقات کی ، ملاقات میں رانا ثنا اللہ، خالد مگسی، اعجاز جھکرانی ،جمال مینگل سمیت دیگر شریک ہیں ۔ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی و دیگر نے سردار اختر مینگل سے استعفی واپس لینے کی درخواست کی ہے ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سردار اختر مینگل نے بلوچستان کے مقدمے کو بہادری کے ساتھ لڑ ا ہے، ہم سب سردار اختر مینگل کے قدردان ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم نے ریویو پٹیشن داخل کردی ہے، پوری امید ہے ہماری پٹیشن قابل قبول ہوگی، بلوچستان کے حقوق پر اختر مینگل کی زور دار آواز پارلیمنٹ میں موجود رہنی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔