Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد میں غزہ بچاو مارچ، پولیس نے سینیٹر مشتاق احمد سمیت جماعت اسلامی کے متعدد شرکا کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد میں غزہ بچاو مارچ، پولیس نے سینیٹر مشتاق احمد سمیت جماعت اسلامی کے متعدد شرکا کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پولیس نے غزہ بچاو مہم کے احتجاج پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اورحمیرہ طیبہ کو حراست میں لے لیا۔غزہ بچاو مارچ کے معاملے پر اسلام آباد کے ایکسپریس چوک میں پولیس کی نفری نے پوزیشن سنبھال لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایکسپریس چوک میں نہ احتجاج کرنے دیا جائے گا نہ کسی کو کھڑا ہونے کی اجازت ہے۔

ایکسپریس چوک میں پولیس نے احتجاج روکنے کے لیے مکمل تیاری کرلی ہے، چوک میں قیدیوں والی وینز بھی پہنچا دی گئیں اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔پولیس نے ایکسپریس چوک پہنچنے والے دو نوجوانوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا، حمیرہ طیبہ کے ساتھ متعدد رضاکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔